اسلام آباد: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پیارے منصفو اور محتسبو! اب بس بھی کر دو اور پاکستان کو چلنے دو۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پیارے منصفو اور محتسبو! اب بس بھی کردو اور پاکستان کو چلنے دو، 70 برس جمہوریت پسندوں کو غدار اور چور کہہ کر ملکی سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تاہم ہر مرتبہ موقع ملنے پر عوام نے ان ہی کو ووٹ دیا، الیکشن ہوا تو اس مرتبہ بھی عوام جمہوریت پسندوں کو ہی ووٹ دیں گے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی حکومتوں کی کردارکشی کی مہم جاری ہے، سیاسی جماعتوں اور ریاستی اداروں میں موجود منفی عناصر جمہوری نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں، انصاف اور احتساب کے اداروں کے غیر قانونی استعمال سے انتشار پھیل رہا ہے۔
The post پیارے منصفو! اب بس بھی کر دو اور پاکستان کو چلنے دو، خواجہ سعد رفیق appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2oooNkr
No comments:
Post a Comment