Monday, February 26, 2018

آشیانہ اسکیم کے ٹھیکیدار شاہد شفیق پر تشدد کا الزام جھوٹا ثابت

 لاہور: کرپشن کے الزام میں گرفتار آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے ٹھیکیدار شاہد شفیق پر تشدد کا الزام جھوٹا ثابت ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کرپشن کیس میں گرفتار ملزم شاہد شفیق کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آ گئی جس سے یہ ثابت ہوگیا کہ ملزم پر کوئی تشدد نہیں ہوا۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کا ٹھیکیدار شاہد شفیق ذہنی اور جسمانی طور پر بالکل تندرست ہے، پیشی کے وقت ملزم کی حالت بالکل درست تھی اور صرف معمولی ڈپریشن تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آشیانہ اسکیم کا ٹھیکیدار شاہد شفیق ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

ملزم کی اہلیہ نے نیب افسران پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے شاہد شفیق کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ شاہد شفیق کی اہلیہ نے نیب افسران کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست بھی جمع کرائی تھی۔

واضح رہے کہ آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن اسکینڈل میں گرفتار بسم اللہ کنسٹرکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق کو سابق ڈی جی لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی احد چیمہ کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ شاہد شفیق کو گزشتہ روز ایک دن کے جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے کیا گیا تھا۔

The post آشیانہ اسکیم کے ٹھیکیدار شاہد شفیق پر تشدد کا الزام جھوٹا ثابت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FwDedy

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny