نیویارک: فوربز میگزین ایشیا نے مختلف شعبوں میں انقلابی تبدیلیاں لانے اور نئی ایجادات کرنے والے ایشیائی نوجوانوں کی فہرست جاری کردی جس میں 9 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ ہر سال جاری ہونے والی یہ فہرست جسے ’’30 انڈر 30‘‘ بھی کہا جاتا ہے، ایسے 30 نوجوانوں پر مشتمل ہوتی ہے جنہوں نے کسی بھی وجہ سے غیرمعمولی شہرت حاصل کی ہو۔ 2018 کی اس تازہ فہرست میں 9 پاکستانی نوجوانوں کا شامل ہونا بلاشبہ اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستانی نوجوان بھی اپنے ٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں۔
مومنہ مستحسن
فوربز کی فہرست میں گلوکارہ مومنہ مستحسن شامل ہیں جو خواتین کے حقوق کے علاوہ بہت سے دوسرے سماجی مسائل کے حل کےلیے کام کرتی ہیں۔
سعدیہ بشیر
دوسرا نام سعدیہ بشیر کا ہے جو پکسل آرٹ گیمز اکیڈمی کی شریک بانی ہیں۔ ادارے کا مقصد ویڈیو گیم ڈیویلپمنٹ کے شعبے میں لوگوں کو ٹریننگ فراہم کرنا ہے۔
شہیرنیازی
تیسرا نام شہیر نیازی کا ہے جنہوں نے برقی چھتوں یعنی (الیکٹرک ہنی کومب) پر تحقیق سے دنیا کو متاثر کیا۔
حمزہ فرخ
چوتھا نام حمزہ فرخ کا ہے جنہوں نے شمسی توانائی (سولر پاور) سے پانی کی صفائی کا نظام متعارف کرایا۔
سید فیضان حسین
پانچواں نام سافٹ ویئر ڈویلپر سید فیضان حسین کا ہے جن کے ادارے کا مقصد ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانا ہے۔
عدنان اور عدیل شفیع
فہرست میں عدنان اورعدیل شفیع کا نام بھی ہے۔ ان دونوں بھائیوں نے ایک ویب سائٹ بنائی جس کے ذریعے موبائل فونزکی قیمتوں اوران کے فیچرز سے متعلق معلومات فراہم کی جاتی ہے۔
اسد رضا اور ابراہیم علی شاہ
فوربز کی فہرست میں محمد اسد رضا اور ابراہیم علی شاہ بھی شامل ہیں۔ یہ دونوں نوجوان طبی آلات بنانے والی کمپنی کے بانی ہیں اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے صحت سے متعلق خدمات (ہیلتھ سروسز) کو بہتر بنانے پرکام کرتے ہیں۔
The post 30 باصلاحیت ایشیائی نوجوانوں میں 9 پاکستانی شامل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2E16OFE
No comments:
Post a Comment