نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں منتخب ممبران کی نشستیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے بین الحکومتی مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں منتخب ممبران کی نشستیں بڑھائی جائیں، سلامتی کونسل میں منصفانہ نمائندگی اصلاحات کی کوششوں کا اہم نکتہ ہے، سلامتی کونسل اقوام متحدہ ارکان کے 8 فیصد کی نمائندگی کر رہی ہے۔
ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی ایک تہائی تعداد کوسلامتی کونسل میں کبھی نمائندگی نہیں ملی، نمائندگی اور احتساب ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، زیادہ احتساب سے بہتر نمائندگی کے مقاصد کا حصول ممکن ہے جب کہ مستقل ارکان کی تعداد بڑھانے سے مقاصدحاصل نہیں ہو سکتے۔
The post پاکستان کا سلامتی کونسل میں منتخب ممبران کی نشستیں بڑھانے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ges6kX
No comments:
Post a Comment