Monday, March 5, 2018

لاہور میں نشے میں دھت کار سوار نے ٹکر مار کر 4 افراد کو زخمی کردیا

 لاہور: کینٹ کے علاقے میں شراب کے نشے میں دھت امیرزادے نے خطرناک ڈرائیونگ کرتے ہوئے چند منٹوں میں 2 مختلف مقامات پر 4 افراد کو کچل کر زخمی کردیا جس میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

لاہور میں بڑی گاڑی میں سوار شخص نے گرجا چوک کے قریب ایک گاڑی کو ٹکر ماری جس سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

امیرزادہ موقع سے فرار ہوا اور مال آف لاہور چوک میں کورکمانڈر ہاؤس کے سامنے دوسری گاڑی کو ٹکر مار دی جس سے ایک اور شخص زخمی ہوگیا، جسے سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔ امیرزادہ گاڑی موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا اور تلاشی لینے پر اس کی گاڑی میں سے شراب برآمد ہوئی۔

گرجا چوک کے قریب جائے حادثہ پر اطلاع کے باوجود پولیس 2 گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔ اطلاعات کے مطابق حادثات میں ملوث ڈرائیور گلبرگ کے مہنگے ترین ریستوران کا مالک اور کینٹ میں طفیل روڈ کا رہائشی ہے۔

The post لاہور میں نشے میں دھت کار سوار نے ٹکر مار کر 4 افراد کو زخمی کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FhJmFK

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny