Monday, March 5, 2018

چھالیہ گٹکا پر پابندی کیخلاف تمباکو کمپنی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

 اسلام آباد: سپریم کورٹ میں چھالیہ گٹکا پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت میں تمباکو کمپنی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے۔

سپریم کورٹ میں چھالیہ اور گٹکا کی فروخت پر پابندی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ چھالیہ اور گٹکا انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں چھالیہ پر مکمل پابندی عائد

نجی تمباکو مصالحہ کمپنی کے وکیل نے کہا کہ میں گٹکا فروخت کی وکالت نہیں کررہا، تاہم ہماری مصنوعات رجسٹرڈ شدہ ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو اندازہ نہیں عدالت صحت کے ایشو کو کس نظر سے دیکھ رہی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پان مصالحہ میں تمباکو نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیں: چھالیہ مہنگی ہونے سے پان فروشوں کا کاروبار بحران سے دوچار

عدالت نے نجی تمباکو مصالحہ کمپنی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ مقدمہ کی سماعت کی آئندہ تاریخ دے دیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 6 ماہ بعد مقدمہ کی سماعت ہوگی۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی۔

The post چھالیہ گٹکا پر پابندی کیخلاف تمباکو کمپنی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2CZQpAK

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny