Sunday, March 4, 2018

امریکا میں طوفان نے تباہی مچا دی، 8 افراد ہلاک

نیویارک: امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں طوفان نے تباہی مچادی ہے اور اب تک 8 افراد ہلاک جب کہ لاکھوں گھر بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی شمال مشرقی اور وسط مغربی علاقوں میں آنے والے طوفان نے معمولات زندگی درہم برہم کردیے ہیں ۔ طوفان کو ’بم‘ کا نام دیا گیا ہے جس سے اب تک 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 9 لاکھ گھر اور دفاتر بجلی سے محروم ہیں۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کی رفتار 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش اور برفباری ہورہی ہے جس کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ تیز ہواؤں سے درختوں کے گرنے کے درجنوں واقعات میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے جبکہ زمینی راستے بھی منقطع ہوگئے۔ خراب موسم کی وجہ سے واشنگٹن میں وفاقی حکومت کے دفاتر بھی بند کردیئے گئے ہیں اور ساحلی علاقوں نیوجرسی سے میساچیوسٹس تک وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک کے شمال اور مغربی علاقوں میں طوفان کے شروع ہوتے ہی ایک فٹ برف جمع ہوگئی اور ساحلی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی جس کا سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ امریکا کے سب سے زیادہ آبادی والے شہر نیویارک کے گورنر اینڈریو کومو نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے آندھی اور طوفانی ہواؤں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ کسی بھی ناگہانی آفت کے پیش نظر شمال مشرقی سے وسطی اوقیانوس کے عوام کو بھی وارننگ جاری کی گئی ہے۔

The post امریکا میں طوفان نے تباہی مچا دی، 8 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2oFCjAi

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny