Sunday, March 4, 2018

عمران خان دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

 کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان شہر قائد پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں نے کپتان کا پرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر لیاقت علی جتوئی، فردوس شمیم نقوی اور عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔

عمران خان نے ائرپورٹ کے باہر پودا لگا کر ملین ٹری سونامی مہم کا افتتاح بھی کیا۔ عمران خان نے مختصر سا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ختم ہونے میں تین ماہ رہ گئے ہیں، اس لیے حکومت کے پاس پی آئی اے کی نجکاری کا اختیار نہیں۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا میں کسی بھی جگہ قومی اثاثوں کی نجکاری نہیں کی جاتی، پی ٹی آئی پی آئی اے سے سیاسی مداخلت ختم کرے گی اور اسے کامیاب ائر لائن بنائے گی۔

The post عمران خان دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://ift.tt/2FoyPvL

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny