Friday, March 30, 2018

اسحاق ڈارضمنی ریفرنس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی

 اسلام آباد: اسحاق ڈارضمنی ریفرنس میں آج بھی ملزمان پرفرد جرم عائد نہ ہوسکی جس پرجج نے برہمی کا اظہارکیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار اثاثہ جات ضمنی ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی، سماعت کے دوران تینوں نامزد ملزمان سعید احمد، نعیم محمود اورمنصوررضا عدالت میں پیش ہوئے تاہم ملزمان کے وکیل حشمت حبیب آج بھی پیش نہ ہوئے جس کے باعث ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

حشمت حبیب کے معاون وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ وکیل کی عدم موجودگی میں سماعت ایک دن ملتوی کر دیں، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ فرد جرم عائد کریں، وکیل کی ضرورت نہیں، جس پرمعاون وکیل نے درخواست کی کہ وکیل کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ایک دن کیلئے ملتوی کردیں، ہائی کورٹ کے حکم نامے کی کاپی آج مل جائے گی جس پرفاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ لوگوں کو بھی مزہ آتا ہے روزآتے ہیں اورآتے ہی فرد جرم عائد نہ کرنے کی استدعا کردیتے ہیں۔

صدرنیشنل بینک سعید احمد نے کہا کہ نیب پراسیکیوٹر ایک موقع دے دیں دیکھ لیتے ہیں ہائی کورٹ کے حکم میں کیا ہے، جس پر فاضل جج نے استفسارکیا کہ ایک دن سے کیا ہو گا، آپ لوگ روز آتے ہیں۔ فاضل جج نے کیس کی سماعت پیر 2 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ وکیل کی عدم موجودگی اور سماعت ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرائی جائے، درخواست جمع ہونے پرتاریخ دی جائے گی۔

The post اسحاق ڈارضمنی ریفرنس میں فرد جرم عائد نہ ہوسکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2J2KiQi

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny