ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی کا کہنا ہے کہ شادی اور بیٹی نے ان کی زندگی میں کچھ بھی تبدیل نہیں کیا میں آج بھی ویسی ہی ہوں جیسی شادی سے پہلے تھی۔
رانی مکھرجی کا شمار بالی ووڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، 2000 کی دہائی میں ایک کے بعد ایک ہٹ فلم دے کر رانی مکھرجی نے ثابت کیا کہ وہ بالی ووڈ کی بہترین اداکارہ ہیں تاہم شادی کے بعد رانی مکھرجی نے کچھ عرصے کیلئے فلموں سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔ اور اب انہوں نے تقریباً 4 سال بعد ایک بار پھر فلم’’ہچکی‘‘کے ذریعے فلموں میں انٹری دی ہے۔ شائقین کی جانب سے فلم ’’ہچکی‘‘میں رانی مکھرجی کے کردار کو بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: رانی مکھرجی قانون کی گرفت میں
’‘ہچکی‘‘ کے حوالے سے رانی مکھرجی نے ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ شادی اور بیٹی کی پیدائش نے میری زندگی میں کچھ بھی تبدیل نہیں کیا۔ میں آج بھی بالکل ویسی ہوں جیسی پہلے تھی۔ ’’ہچکی‘‘کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگوں نے مجھے شادی کے بعد بھی قبول کیا حالانکہ عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ شادی شدہ اور ماں بننے والی اداکاراؤں کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا اور لوگ انہیں دیکھنا نہیں چاہتے۔ تاہم فلم ’’ہچکی‘‘کے بعد شائقین نے نہ صرف مجھے بے حد پیار دیا بلکہ لوگوں کی جانب سے کہا گیا ہمیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ شادی شدہ ہیں یا ایک بچی کی ماں ہیں ہم صرف آپ کو اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی رانی مکھرجی کی فلم’’ہچکی‘‘باکس آفس پر بہت زیادہ کامیابی تو حاصل نہ کرسکی لیکن اپنے سماجی موضوع اور رانی مکھرجی کی خوبصورت اداکاری کو شائقین کی جانب سے بے حد پزیرائی حاصل ہورہی ہے۔ فلم اب تک 22 کروڑ 70 لاکھ کا بزنس کرچکی ہے۔
The post شادی اور بیٹی کی پیدائش سے مجھ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، رانی مکھرجی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2pStzGP
No comments:
Post a Comment