Saturday, April 7, 2018

دودھ کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں 0.64 فیصد کا اضافہ

اسلام آباد: ملک میں حساس قیمتوں کے اشاریے (ایس پی آئی) کی بنیاد پر مبنی افراط زر کی شرح میں گزشتہ ہفتے 0.64 فیصد کااضافہ ہوا جس میں سے بڑا کردار بالترتیب تازہ دودھ، بیف، مٹن، چکن، ٹماٹر، دہی کا رہا۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمار کے مطابق 5 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 26 اشیا مہنگی ہوئیں، ملک میں ایک ہفتے میں تازہ دودھ کے نرخ 82.50 روپے سے بڑھ کر اوسطاً 83.77 روپے فی لیٹر ہوگئے جو ہفتہ وار بنیادوں پر 1.54 فیصد اور سال بہ سال 3.18فیصد زیادہ ہیں، اوسط درجے کا ہڈی والا گوشت ایک ہفتے میں 1.68 فیصد مہنگا ہو کر 358.28 روپے فی کلوگرام ہوگیا جبکہ بکرے کا گوشت 1.57 روپے کے اضافے سے اوسطاً 759 روپے فی کلوگرام ہوگیا۔

زندہ مرغی 159.45 روپے سے بڑھ کر 164.21روپے فی کلو، ٹماٹر 4.70 فیصد کے اضافے سے 37 روپے فی کلوگرام جبکہ دہی 1.84 فیصد بڑھ کراوسطاً 100.94 روپے فی کلوگرام ہوگیا، ہوٹل میں پکی ہوئی دال کی قیمت 2روپے فی پلیٹ، کیلیے2روپے فی درجن، آلو و پیاز 1 روپے، سرخ مرچ 3روپے، خوردنی گھی کی قیمت میں 2 روپے دال مونگ، چینی بجلی کے بلب کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

دوسری طرف ایک ہفتے کے اندر 12اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں لہسن، پٹرول، انڈے، ہائی اسپیڈ ڈیزل، جلانے والی لکڑی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر، گڑ، گندم، دال ماش، دال مسور، دال چنا شامل ہیں، لہسن کی قیمت میں 12روپے فی کلو، پٹرول 2 روپے لیٹر، انڈے 2 روپے درجن، ہائی اسپیڈ ڈیزل 2 روپے فی لیٹر، جلانے کی لکڑی7 روپے فی 40کلو، ایل پی جی 8 روپے فی گھریلوسلنڈر، 10کلوآٹے کا تھیلا 3 روپے، گڑ1 روپے، گندم2 روپے فی 10کلوگرام اور دال ماش 1روپے فی کلو سستی ہوگئی تاہم دال مسور اور دال چناکی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ ہفتے 15اشیا کے نرخوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

بیوروشماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے سب سے زیادہ بوجھ 12ہزار سے 18ہزار روپے ماہانہ کمانے والوں پر 0.69 فیصد پڑا، 35ہزار ماہانہ کمانے والوں پر0.67فیصد، 8سے12ہزار کمانے والوں پر مہنگائی میں0.65فیصد جبکہ 8ہزار روپے تک اور ماہانہ 35 ہزار روپے سے زیادہ کمانے والوں کے لیے افراط زر کی شرح میں 0.60 فیصد کا اضافہ ہوا۔

 

The post دودھ کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں 0.64 فیصد کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Jt7d7w

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny