Saturday, April 28, 2018

 جی لو زندگی

“مت بنو ڈاکٹر اور انجینیئر، تم بھائی بہنوں میں سے کسی کو میری عزت کا کوئی خیال نہیں ہے۔ جس کو دیکھو ایک نیا پیشہ لا کر سامنے رکھ دیتا ہیں اور کہتا ہے یہ بنوں گا۔ اب بھلا بتائو پورے خاندان میں ہر گھر میں ڈاکٹر اور انجینیئر ہیں۔ ایک میں ہی رہ گئی ہو ں جس کے بچوں کو ڈاکٹری اور انجینیئرنگ سمجھ نہیں آتی۔ ”

مسز طارق اپنے چھوٹے بیٹے کے پینٹر بننے کی فرمائش پر اس پر ناراض ہو رہی تھی۔ مسز طارق کو شوق تھا کہ ان کے بچے ڈاکٹری اور انجینیئرنگ پڑھیں مگر ان کے بچے ٹھہرے نئے دور کے۔ ان کے لیے ڈاکٹری اور انجینئرنگ سے آگے جہاں اور بھی ہیں کی مثال مصدق آتی تھی۔

آج کی نسل کہتی ہیں کہ کیوں صرف ڈاکٹری اور انجینیئرنگ ؟کیوں وہ نہ کیا جائے جسے کرنے کا دل کرتا ہے۔ اگر ایک لڑکے کو کھانا پکانے میں دلچسپی ہے تو وہ کیوں کھانا نہ پکائے ؟ اگر ایک لڑکی اچھا حساب کرتی ہے تو کیوں سی اے نہ کرے اور اگر کسی کو پینٹنگ کا شوق ہے تو وہ یہ سوچ کر پینٹنگ چھوڑ دے کہ اس سے پیسہ نہیں ملتا ؟

میرا تو یہ خیال ہے کہ کوئی بھی پیشہ کبھی بھی آپ کو کما کر نہیں دیتا اور یہی بات میں آج کی نسل سے کہنا چاہتی ہوں۔ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ کی ڈگری آپ کو کما کر دے گی تو یہ سوچ چھوڑ دیں۔ کما تو ایک سبزی والا اور دودھ والا بھی لیتا ہے۔ ہمیشہ پڑھائی اس لیے کریں کہ آپ پڑھنا چاہتے ہیں اور ہمیشہ وہ پڑھیں جو آپ پڑھنا چاہتے ہیں۔

اگر آپ پینٹر بننا چاہتے ہیں تو ضرور بنیں چاہے آپ کو اس میں کیریئر نظر آتا ہے یا نہیں۔ لکھ کر رکھ لیں جب آپ پینٹر بن جائیں گے تو آپ کا کیریئر آپ کے سامنے ہوگا۔ اگر آپ صحافی بننا چاہتے ہیں تو ضرور بنیں کیونکہ جب آپ صحافی بن جائیں گے تو آپ کو اپنی راہ نظر آ جائے گی۔ اگر آپ ایک ماہر شیف بننا چاہتے ہیں تو ضرور بنیں کیونکہ کسی ریستوران کو صرف آپ کی تلاش ہوگی اور اگر آپ سی اے کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں کیونکہ وہاں بھی کوئی ایسی راہ ضرور ہوگی جو صرف اور صرف آپ کے لیے مختص ہوگی۔

زندگی میں ہمیشہ وہ کرنے کی کوشش کریں جو آپ کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رکھیں اگر اللہ نے ایک چھپکلی بے مقصد اس دنیا میں نہیں بنائی تو آپ بھی بے مقصد نہیں۔ یہ بات بھی ہمیشہ یاد رکھیں جس طرح زندگی ایک بار ملتی ہے اور وہ بھی اوپر والے کے حکم سے بلکل اسی طرح رسک بھی اوپر والے کے حکم سے ملتا ہے۔ اس لیے انسان وہ ہی کیوں نا کرے جو وہ کرنا چاہتا ہے کل کا سوچ کرآج کیوں برباد کیا جائے؟

The post  جی لو زندگی appeared first on دنیا اردو بلاگ.



from دنیا اردو بلاگ https://ift.tt/2ra5b4e

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny