کراچی: صوبے کے سب سے بڑے ٹیچنگ اسپتال ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کے مریضوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
سول اسپتال میں وائی فائی کی سہولت دینے کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیاہے اس منصوبے کے تحت مریض اور ان کے تیمار داروںکو اسپتال کی حدود میں وائی فائی کی سہولت حاصل ہوگی، منصوبہ رواں سال جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا جس کے بعد اسپتال میں آنے والے مریض اور ان کے تیمار دار اسپتال کے وائی فائی سے منسلک ہوسکیں گے۔
اسپتال کے تمام ڈاکٹروں اور انتظامی افسران کو بھی اسپتال مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے تحت منسلک کردیا جائے گا، منصوبے پر مجموعی طورپر9 کروڑ روپے کے اخراجات آئیں گے،اسپتال کے مریضوں کی ایکسرے، ایم آر آئی،سٹی اسکین اور لیبارٹری رپورٹس بھی کمپیوٹرنظام سے منسلک کردی جائیں گی تمام ڈاکٹروں کو ٹیب دیے جائیں گے تاکہ وہ مریضوں کی رپورٹس اپنے ٹیب پر دیکھ سکیں ،سول اسپتال صوبے کا پہلا سرکاری اسپتال ہوگا جسے وائی فائی اور کمپیوٹرائزڈ نظام سے منسلک کیا جارہا ہے۔
اس سلسلے میں مخصوص Dicom سرور بھی تیار کیا گیاہے جس میں محفوظ مریضوں کی رپورٹس ڈاکٹر چیک کرسکیں گے جس کے بعد اسپتال سے ایکسرے ، ایم آر آئی سمیت دیگر فلمیں بھی ختم کردی جائیں گی اس منصوبے کے تحت ہر وارڈ کومین سرور سے منسلک کیا جائے گا، اسپتال میں 100کمپیوٹر بھی نصب کیے جارہے ہیں تاکہ مریضوں کی بیماریوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جاسکے،ڈاکٹر مریضوں کی تمام رپورٹس آن لائن چیک کرسکیں گیا ۔
اسپتال میں داخل ہونے کے بعد مریض کو وائی فائی کی سہولت حاصل ہوگی مخصوص کوڈ کے ذریعے مریض اپنی شکایت مرکزی کمپیوٹرائزڈ نظام میں درج کرسکے گا مریضوں اوران کے تیمارداروںکے لیے علیحدہ سے گیسٹ آئی ڈی بنائی جائے گی،مریضوں کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہوگی، اسپتال کے سربراہ ڈاکٹر ایم توفیق اور ایڈیشنل میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عارف نیاز نے بتایا کہ سول اسپتال پہلا اسپتال ہورہا ہے جہاں مکمل وائی فائی کی سہولت حاصل ہوسکے گی۔
انھوں نے بتایا کہ اسپتال کو پیپرلیس کیاجارہا ہے،سافٹ ویئر بھی تیار کرلیا گیا ہے،اسپتال کے موجودہ سرور کو بھی اپ گریڈ کیا جارہا ہے،ڈیٹا بینک بھی تیار کرلیا گیا، یہ منصوبہ جولائی تک مکمل کرلیاجائے گا ،جس طرح ایئرپورٹ کے روانگی لاؤنج میں مسافروں کو وائی فائی کی سہولت میسر ہے،اسی طرز پر سول اسپتال میں آنے والے مریضوںکو وائی فائی کی سہولت میسر ہوسکے گی ، انتظامیہ اور ڈاکٹروں کے رابطوں مزید مضبوطی بھی آئے گی۔
دریں اثنا ایم ایس ڈاکٹر ایم توفیق نے بتایا کہ سول اسپتال میں پہلی بار طبی فضلے کو جدید سائنسی بنیادوں پر ٹھکانے لگانے کیلیے ڈیپ ہیٹ اسٹیبلائزیشن پلانٹ کی تنصیب کا عمل مکمل کرلیا گیا جس کے بعد اس پلانٹ کے ذریعے طبی فضلے کوتلف کرنا شروع کردیا، پلانٹ میں اسپتال سے نکلنے والے طبی فضلے کو150 ڈگری سینٹی گریڈ پرتلف کیا جاتا ہے جس کے بعد فضلہ جل کر را کھ کی شکل اختیارکرلیتا ہے۔
علاوہ ازیں ڈاکٹر ایم توفیق نے بتایا کہ اسپتال میں پہلی بار پینے کے صاف پانی کو یقینی بنانے کیلیے فلٹریشن پلانٹ بھی نصب کردیا گیا۔
The post سول اسپتال کے مریضوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2HgwYHB
No comments:
Post a Comment