فلپائن: یہ عجیب و غریب خبر فلپائن سے آئی ہے جہاں ایک 14 سالہ لڑکی کے جسم پر اس کے جڑواں بہن یا بھائی کے دو بازو چپکے ہیں اور ان پر موجود انگلیوں کے ناخن بھی بڑھتے ہیں جنہیں وہ باقاعدگی سے کاٹتی بھی ہے۔
فلپائن کے شہر لیگان کی رہائشی ویرونیکا کے سینے اور پیٹ پر دو اضافی بازو چپکے ہوئے ہیں جن کے سرے گوشت کے لوتھڑے کی طرح لٹکے رہتے ہیں ۔ ایک بازو میں کچھ انگلیاں بھی ہیں جن کے ناخن بڑھنے پر انہیں کاٹا جاتا ہے اور لڑکی ان کی صفائی بھی کرتی رہتی ہے۔
ویرونیکا نے بتایا کہ پہلے یہ بازو بہت چھوٹے تھے لیکن اب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ویرونیکا ماں کے پیٹ میں تھی تو اس کا جڑواں بہن یا بھائی مکمل طور پر نمو پذیر نہ ہوا اور اس کے بعض اعضا اس کے جسم سے جڑے اور انہی کے ساتھ وہ اس دنیا میں آئی تھی۔
ویرونیکا شدید مشکل میں ہیں کیونکہ اتنے وزن کے ساتھ چلنا مشکل تر ہورہا ہے جبکہ ان سے انتہائی بدبودار مواد بھی خارج ہوتا رہتا ہےاور اکثر ان کا لباس خراب ہوجاتا ہے۔ ویرونیکا کی والدہ دورانِ حمل ڈاکٹروں سے بھرپور رابطہ نہ کرسکیں لیکن وہ دو جڑواں بچوں کی امید کررہی تھیں۔
اس کے برخلاف جڑواں خود ایک طفیلیہ بن کر ان کی بیٹی سے پیوست ہوگیا اور اب اس کے جسم کا حصہ بن چکا ہے۔ اس کے بعد اب پڑوسیوں اور مخیر حضرات نے ویرونیکا کےلیے رقم جمع کی ہے جو تھائی لینڈ جاکر اپنا آپریشن کرائیں گی۔
تھائی لینڈ کے ایک سرجن نے کہا ہے کہ ایک سادہ آپریشن سے ویرونیکا کے اضافی بازوؤں کو نکال باہر کیا جاسکتا ہے اور وہ بہت جلد یہ آپریشن انجام دیں گے۔ فلپائنی ماہرین نے بھی اس آپریشن کی کامیابی کی نوید سنائی ہے۔
The post فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Kb8gsc
No comments:
Post a Comment