اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ بڑا آدمی بیمارپڑ جائے تو سارے پاکستان کی مصیبت بن جاتی ہے۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے کی جانب سے رپورٹ پیش کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ حسین لوائی جوڈیشل ریمانڈ پرہیں، آصف زرداری اور فریال تالپور کل تحقیقات میں شامل ہوئے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کوبتایا کہ آج جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے کیس مقرر ہے، ایف آئی اے نے ملزمان انورمجیداور عبدالغنی مجید کو گرفتار کررکھا ہے، حسین لوائی ایف آئی اے کی حراست میں ہیں اورانہیں جوڈیشنل ریمانڈ پررکھا گیا ہے جب کہ آصف زرداری اورفریال تالپور نے ضمانت لے رکھی ہے۔ چیف جسٹس کے استفسار پر عدالت کو بتایا گیا کہ فریال تالپورکو ٹرائل کورٹ نے ضمانت دے رکھی ہے جب کہ آصف زرداری کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے راہداری ضمانت دی۔
انورمجید اورعبدالغنی مجید کے وکیل شاہد حامد ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ عبدالغنی مجید کی زندگی کو خطرہ ہے، ان کی بیماری شدت اختیارکررہی ہے، جناح اسپتال میں علاج جاری ہے ان کے وکیل کوان سے ملنے کی اجازت دی جائے۔ عدالت نے وکیل کی ملنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے علاج جاری رکھنے کی ہدایت کردی، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بڑا آدمی بیمارپڑ جائے توسارے پاکستان کی مصیبت بن جاتی ہے، عبدالغنی مجید کوبواسیر ہوئی ہوگی آپ نے ہمیں ڈرا دیا۔ کیس کی مزید سماعت 5 ستمبر کوہوگی۔
The post بڑا آدمی بیمارپڑجائے تو سارے پاکستان کی مصیبت بن جاتی ہے، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Pd47H3
No comments:
Post a Comment