راولپنڈی: لال حویلی کے راستے میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر وزیر ریلوے شیخ رشید کی بوہڑ بازار میں تاجروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید کی بوہڑ بازار میں تاجروں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، اس دوران شیخ رشید نے تاجروں سے کہا کہ میں وزیر ہوں چاہو تو یہ تجاوزات ختم کرا سکتا ہوں، جس پر تاجر برادری نے کہا کہ ہم تو چاہتے ہیں تجاوزات ختم ہوں تاہم پہلے ایسا نہیں ہوتا تھا تو جو اب ہو رہا ہے۔
شیخ رشید کی موجودگی میں ٹریفک وارڈن ہواس باختہ ہوگیا اور شہریوں کے موٹرسائیکلیں گرانا شروع کر دیں جس پر سی ٹی او نے کارروائی کرتے ہوئے اختیارات سے تجاوز کرنے والے وارڈن ریاض کو معطل کردیا۔
The post شیخ رشید کی بوہڑ بازار میں تاجروں کے ساتھ تلخ کلامی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ofjbsj
No comments:
Post a Comment