Tuesday, August 28, 2018

سندھ میں پانی کا مسئلہ سب سے پہلے حل کروں گا، گورنر سندھ

 کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے لہذا سندھ میں پانی کا مسئلہ سب سے پہلے حل کروں گا۔

گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مزارِ قائد پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ قائد اور اقبال کے خواب کی تعبیر کیلئے کام کریں گے اور صوبے کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔ صوبے کے وسیع تر مفاد کو دیکھتے ہوئے سب کو ساتھ لے کر چلوں گا اور جو اسمبلیوں سے باہر کی جماعتیں ہیں ان سے بھی مدد لوں گا۔

گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے لہذا اس حوالےسے منصوبہ جلد شروع کریں گے، وفاقی منصوبوں پر آج بریفنگ لوں گا اور سندھ میں پانی کا مسئلہ سب سے پہلے حل کروں گا۔

The post سندھ میں پانی کا مسئلہ سب سے پہلے حل کروں گا، گورنر سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LwUEYE

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny