Friday, August 17, 2018

عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے سدھو آج پاکستان پہنچ رہے ہیں

 لاہور: سابق بھارتی کرکٹر اور رکن پارلیمنٹ نوجوت سنگھ سدھو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی دعوت پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

ایکسپریس نیوز سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے نوجوت سنگھ سدھو نے بتایا کہ وہ عمران خان کے لیے شال اور پنجابی چپل کا تحفہ لیکر آرہے ہیں، عمران خان نے انہیں جو عزت دی اور حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے وہ اس پر ان کے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی اورخوشحالی کی منازل طے کرے گا اور پاک بھارت تعلقات میں بہتری آئے گی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سدھو نے عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت قبول کرلی

نوجوت سدھو آج دوپہر واہگہ کے راستے پاکستان پہنچیں گے، 18 اگست کو اسلام آباد میں وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں شریک ہوں گے جب کہ ان کی عمران خان سے ون ٹو ون ملاقات کا بھی امکان ہے، اور پھر 19 اگست کو واپس لاہور پہنچیں گے اور اسی دوپہر واپس بھارت لوٹ جائیں گے۔

پاکستان کی طرف سے نوجوت سنگھ سدھو کو دوہفتے کا ویزا جاری کیا گیا ہے، عمران خان نے سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر اور کپل شرما کوبھی مدعوکیا تھا تاہم اپنی مصروفیات کے باعث ان دونوں نے پاکستان آنے سے معذرت کرلی تھی۔

 

The post عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے سدھو آج پاکستان پہنچ رہے ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OJpgsc

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny