اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پرضمنی انتخابات کی سمری بجھوادی ہے جس میں 8 سے 10 اکتوبرکے درمیان ضمنی الیکشن کروانے کی تجویزدی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 30 خالی نشستوں پرضمنی انتخاب کے لیے سمری چیف الیکشن کمشنرکو بھجوادی ہے۔ جس کی منظوری چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر) سرداررضا دیں گے، سمری کی منظوری کے بعد آج ہی حتمی شیڈول جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
سمری کے مطابق قومی کے 11 جب کہ صوبائی اسمبلیوں کے 19 حلقوں پر8 سے 10 اکتوبر کے درمیان ضمنی الیکشن کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ وہ نشستیں ہیں جہاں مختلف وجوہات کی بنا پر25 جولائی کو یا تو ووٹنگ نہیں ہوسکی تھی یا پھران حلقوں سے کامیاب امیدواروں نے وہ نشستیں چھوڑدی تھیں۔
The post قومی وصوبائی اسمبلیوں کی خالی نشستوں پرضمنی انتخابات کی سمری تیار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Phy5dO
No comments:
Post a Comment