لاہور: پاکستان سپر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں ناصرجمشد کو دس سال کی سزا سنائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں سابق کرکٹر ناصر جمشید کودس سال کی سزا سنائی گئی ہے تاہم ان پر جرمانہ نہیں کیا گیا۔ ناصر جمشید کو اس سے پہلے عدم تعاون اور تحقیقات میں غیر ضروری تاخیر پر ایک سال کی سزا ہوچکی ہے جو13 فروری کو ختم ہوگئی تھی۔
پی سی بی نے 8 فروری کو ناصر جمشید کے خلاف مزید پانچ شقوں کی خلاف ورزی کی چارج شیٹ جاری کی تھی، یہ پی سی بی نے دوسرا کیس کررکھا تھا جس کا فیصلہ اب سنایا گیا ہے۔ ٹربیونل کے جج جسٹس ریٹائرڈ فضل میراں نے بارہ روز پہلے سماعت مکمل کی تھی اور فیصلہ محفوظ کرکے 15 روز میں سنانے کا اعلان کیا تھا۔
سابق کرکٹر پر پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا جن میں عدم تعاون، بکیز سے رابطہ، پلیئرز کو فکسنگ پر اکسانا اور معلومات چھپانا شامل ہے۔ سماعت کے دوران ناصرجمشید کے وکیل حسن وڑائچ نے پی سی بی کی طرف سے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔
ناصر جمشید نے اسکائپ پر اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے پی سی بی کی لیگل ٹیم کے سوالات کے جوابات دئیے تھے۔ پی سی بی کے وکیل تفضل رضوی اور سلمان نصیر نے ٹربیونل کے سامنے موقف اختیار کیا کہ ناصر کو سخت سزادے کر دوسروں کے لئے مثال بنایا جاے۔ ٹربیونل جسٹس فضل میراں، کرکٹر عاقب جاوید اور قانون دان شاہ زیب مسعود پر مشتمل تھا۔
The post اسپاٹ فکسنگ کیس؛ ناصر جمشید کو دس سال کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2nLEtxy
No comments:
Post a Comment