Friday, October 26, 2018

10 سال محنت کرلوں تو بھی کترینہ جیسا ڈانسر نہیں بن سکتا، عامر خان

ممبئی: عامر خان نے کترینہ کیف کے ڈانس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اگلے دس سال میں بھی کترینہ کیف جیسے ڈانسر نہیں بن سکتے۔

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کے عشق میں گرفتار عامر خان اداکارہ کی تعریف کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے ، حال ہی میں فلم’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘کا گانا ثریا جان ریلیز کیا گیا ہے جس میں کترینہ نے بہت خوبصورت ڈانس کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عامر خان کا کترینہ پر دل آگیا

اس حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھے ثریاجان کی شاعری بہت پسند آئی ہے، یہ مزاحیہ گانا ہے جس کے ڈانس اسٹیپس بہت مشکل ہیں، جیسا ڈانس اس گانے پر کترینہ نے کیا ہے اگر مجھے کہا جاتا تو میں اگلے دس سال بھی کترینہ جیسا ڈانس نہیں کرسکتا تھا۔

جہاں عامر خان کترینہ کی تعریفوں پر تعریفیں کرتے نظر آرہے ہیں وہیں کترینہ کو عامر پر بالکل بھروسہ نہیں، کترینہ نے گانے کی ریہرسل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ ثریا جان گانے کے ایک اسٹیپ میں انہیں عامر خان کی طرف گرنا تھا اورعامر انہیں پکڑ لیتے لیکن مجھے عامر پر بالکل بھروسہ نہیں تھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ وہ مجھے گرادیں گے لہٰذا یہ اسٹیپ میں نے بہت مشکل سے کیا تھا۔

واضح رہے کہ ثریا جان گانے کو یوٹیوب پر اب تک 66 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جب کہ فلم ’’ٹھگ آف ہندوستان‘‘ 8 نومبر کو ریلیز ہوگی۔

The post 10 سال محنت کرلوں تو بھی کترینہ جیسا ڈانسر نہیں بن سکتا، عامر خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qbqoun

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny