Friday, October 26, 2018

خیبر میں دھماکا خیز مواد سے بھری خودکش جیکٹ برآمد

پشاور: باڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے دھماکا خیز مواد سے بھری خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع خیبر ٹرائبل کی تحصیل باڑہ کے علاقے شلوبر میں  سیکیورٹی فورسز کو ارجلی ندی کے کنارے سے ایک مشکوک جیکٹ کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس پر لائن آفیسر شمشاد خان نے پاک فورسز کے جوانوں کی بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

بعد ازاں بم ڈسپوذل اسکواڈ نے خودکش جیکٹ کو ویرانے میں دھماکا کرکے تلف کردیا، خودکش جیکٹ سے ملنے والے بارودی مواد کو تلف کرتے ہوئے ہونے والے دھماکے کی آواز میلوں دور تک سنی گئی اور مضافاتی علاقہ لرز اٹھا۔ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

The post خیبر میں دھماکا خیز مواد سے بھری خودکش جیکٹ برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qeOKDj

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny