Wednesday, October 10, 2018

بلال آصف نے 128 برس پرانا ریکارڈ پاؤں تلے روند دیا

دبئی: بلال آصف نے 128 برس پرانا ریکارڈ اپنے پاؤں تلے روند دیا۔

بلال آصف نے جاری دبئی ٹیسٹ کے تیسرے روز 36 رنز کے عوض 6 وکٹیں لیں اس طرح انھوں نے آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو پر شاندار بولنگ کا 128 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا جوکہ 1890 میں فریڈ مارٹنز نے 50 رنز کے عوض 6 وکٹیں اڑا کر بنایا تھا۔

بلال پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر عمدہ کارکردگی پیش کرنے والے تیسرے بولر بھی بن گئے ہیں، ان سے پہلے محمد زاہد 66 رنز کے عوض 7 اور محمد نذیر اتنی ہی وکٹیں 99 رنز دے کر حاصل کرچکے، دونوں نے بالترتیب 1996 اور 1969 میں یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے خلاف ہی انجام دیا تھا۔

بلال آصف ڈیبیو پر اننگز میں پانچ وکٹیں انجام دینے والے پاکستان کے تیسرے اسپنر بھی ثابت ہوئے ان سے پہلے شاہد آفریدی اور محمد نذیر یہ کارنامہ انجام دے چکے۔ 33 برس اور 13 دن کی عمر میں یہ کارنامہ انجام دے کر بلال گذشتہ 50 سال میں ڈیبیو پر 5 یا زائد وکٹیں لینے والے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں، ان سے قبل یہ ریکارڈ بھی ایک پاکستانی بولر تنویر احمد کے پاس تھا جنھوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف 2010-11 میں 31 برس اور 355 دن کی عمر میں ڈیبیو پر پانچ وکٹیں اڑائی تھیں۔

اسی میچ میں آسٹریلیا کو  اپنی ٹیسٹ تاریخ کی سب سے بڑی بیٹنگ تباہی کا بھی نظارہ کرنا پڑا جب 142 کے اوپننگ اسٹینڈ کے بعد صرف 60 رنز کے دوران تمام 10 وکٹیں گرگئیں۔ یہ مجموعی طور پر سنچری اسٹینڈ کے بعد تیسرا بھیانک کولیپس ہے، اس معاملے میں بھارت سب سے اوپر ہے جس کی 1946 میں انگلینڈ کے خلاف اولڈ ٹریفورڈ میں 46 رنز کے دوران 10 وکٹیں گری تھیں جبکہ 1974 میں آکلینڈ میں آسٹریلیا کے خلاف نیوزی لینڈ کے تمام 10 کھلاڑی 51 رنز کے دوران پویلین واپس لوٹ گئے تھے۔

The post بلال آصف نے 128 برس پرانا ریکارڈ پاؤں تلے روند دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EanUWN

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny