Saturday, October 27, 2018

سپریم کورٹ کا 15 روز میں کراچی سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کا حکم

 کراچی: سپریم کورٹ نے شہر میں تجاوزات کے خاتمے تشکیل دی گئی مشترکہ ٹیم کو 15 دن کی مہلت دے دی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں شہر میں تجاوزات کے خاتمے سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی، میئر کراچی وسیم اختر، ایڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ اور دیگر حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالتی استفسار پر یڈیشنل آئی جی کراچی امیر شیخ نے بتایا کہ ہم تجاوزات کے خاتمے کے لیے انتظامیہ سے مکمل تعاون کیلئے تیار ہیں۔ میئر کراچی وسیم اختر نے عدالت کو بتایا کہ ایمپریس مارکیٹ 70 فیصد صاف ہوچکا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ صرف ایمپریس مارکیٹ نہیں اطراف کاعلاقہ بھی صاف کرائیں۔

عدالت نے میئر کراچی سمیت انتظامیہ کو شہر بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام فٹ پاتھوں سے تجاوزات کو ختم کیا جائے، رفاہی ادارے فٹ پاتھوں پرغربا کو کھانا کھلاتے ہیں،انہیں بھی ہٹایا جائے، میئر کراچی غریبوں کو کھانا کھلانے کے لیے متبادل جگہ دیں۔ جس پر میئر کراچی نے کہا کہ میرے پاس میجسٹریل پاور نہیں ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کاحکم موجودہے، اب کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ سپریم کورٹ نے کنٹونمنٹ بورڈز اور رینجرز کو تجاوزات کے خلاف انتظامیہ سے تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورت حال کو قانون کے مطابق نمٹا جائے۔

The post سپریم کورٹ کا 15 روز میں کراچی سے تجاوزات کے مکمل خاتمے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2z6KQAG

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny