اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں کریں گے۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر زیر بحث ایک رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بھارت اور اسرائیل سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں کررہی۔
سوشل میڈیا پر اسرائیل کے بڑے اخبار ہارٹز کے ایڈیٹر ایوی شراف کا بیان زیر گردش ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ایک اسرائیلی طیارے نے رواں ماہ پاکستان کا خفیہ دورہ کیا ہے۔ اس خبر کو ٹوئٹ کراتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے حکومت سے فوری وضاحت کا مطالبہ کیا۔
اس پر فواد چوہدری نے احسن اقبال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو پاکستان کی اتنی فکر ہوتی جتنی ظاہر کر رہے ہیں تو آج ہم ان حالات میں نہ ہوتے، اس لئے جعلی فکر نہ کریں، حقیقی صورتحال یہ ہے کہ عمران خان نہ نواز شریف ہے نہ اس کی کابینہ میں آپ جیسے جعلی ارسطو ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نہ مودی جی سے خفیہ مذاکرات کریں گے نہ اسرائیل سے جبکہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
The post بھارت اور اسرائیل سے خفیہ مذاکرات نہیں کریں گے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RjpJ5A
No comments:
Post a Comment