Wednesday, October 10, 2018

جلد پر رینگنے والا ہرفن مولا روبوٹ

بوسٹن: نت نئی ایجادات کے لیے مشہور، میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) سے یہ خبرآئی ہےکہ انہوں نے ایک ایسا روبوٹ بنایا ہے جو جلد سے چپکتے ہوئے آگے بڑھتا ہے اور کئی طرح سے جسمانی ڈیٹا حاصل کرتا رہتا ہے۔

اسے جلد کا روبوٹ یعنی ’اسکن بوٹ‘ کا نام دیا گیا ہے۔ چھوٹے سے روبوٹ کے دو پاؤں ہیں جن میں ہوا کھینچنے والے سکشن پیڈ لگائے گئے ہیں۔ اس میں کئی طرح کے سینسر لگے ہیں جو کئی انداز سے انسانی جسم کا مطالعہ کرتے ہیں۔ ان کی بدولت نہ صرف طب بلکہ ٹیلی میڈیسن، انسان کمپیوٹر انٹرفیس، فیشن اور جسمانی بہتری کے شعبے میں انقلاب آسکتا ہے۔

ایم آئی ٹی میڈیا لیب کے اس روبوٹ کو الیکٹرانک جونک بھی کہہ سکتے ہیں جو جلد سے چپک کر آگے بڑھتی ہے۔ اگرچہ یہ روبوٹک پالتو کھلونا لگتا ہےلیکن اس طبی امور کےلیے بنایا گیا ہے۔ مثلاً جلد سے گزرتے ہوئے یہ تصاویر لیگا ہے اور بعد میں خردبین سے دیکھ کر جلد کے کینسر یا کسی اور بیماری کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔

اس کے پیروں میں باریک دھاتی چھلے ہیں جو دل کی دھڑکن، نبض اور پٹھوں کی سرگرمی نوٹ کرسکتے ہیں۔ یہاں تک کہ رات کو سوتے وقت بھی روبوٹ جسم کے مختلف افعال نوٹ کرتا رہتا ہے۔ تاہم اس کے موجد کہتے ہیں کہ ٹیکنالوجی کو تجارتی پیمانے پر فروخت کرنے میں کئی برس لگ سکتے ہیں۔

اسکن بوٹ کا رقبہ صرف 2x4x2 سینٹی میٹر ہے۔ ٹیم کے مطابق اس میں ای سی جی سینسر کا اضافہ بھی کیا جاسکتا ہے اور کیمرے سے پورے جسم کی جلد کی تصویر کشی کی جاسکتی ہے۔

The post جلد پر رینگنے والا ہرفن مولا روبوٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OR7x5J

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny