Tuesday, October 30, 2018

اسلام آباد میں ہنگری کے سفارت کار کی اہلیہ کا موبائل چوری

اسلام آباد: ہنگری کے سفارت کار کی اہلیہ کا موبائل اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹل سے چوری ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کویتی وفد کے پرس چوری ہونے کے بعد اب ہنگری کے سفارت کار کی اہلیہ کا موبائل چوری ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے، ہنگری کے سفارت کار کی اہلیہ کا موبائل اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹل سے چوری ہوا           ۔

تھانہ سیکریٹریٹ نے غیر ملکی سفیر کی اہلیہ مسز ایمائلہ صلیبو کی درخواست پر چوری کا مقدمہ درج کرلیا، اپنے بیان میں سفیر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ایک تقریب کے دوران موبائل فون ٹیبل پر رکھ کر واش روم گئی واپس آئی تو موبائل غائب تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کویتی وفد کا بیگ چرانے والا افسر معطل

پولیس کے مطابق موبائل چوری کا واقعہ ہوٹل میں سفارت کاروں کی آپس میں ایک تقریب کے دوران پیش آیا لہذا سی سی ٹی وی سے تلاش کرنے کی کوشش کی تاہم ہوٹل کے ہال میں کیمرے نہیں تھے اب ہوٹل انتظامیہ کو شامل تفتیش کرکے معلومات لی جارہی ہیں جب کہ موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر سے ٹریس کرنے کی کوشش جاری ہے۔

واضح رہے اس سے قبل اسلام آباد میں ہی  ایک اجلاس کے دوران کویتی وفد کے سربراہ کا بیگ چرانے پر افسر کو معطل کیا گیا تھا۔

The post اسلام آباد میں ہنگری کے سفارت کار کی اہلیہ کا موبائل چوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PygsJy

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny