Tuesday, October 30, 2018

وزیراعظم آئی جی کو بھی معطل نہیں کرسکتا تو پھر کیا فائدہ، وزیر اطلاعات

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم آئی جی کو بھی معطل نہیں کرسکتا تو پھر وزیراعظم ہونے کا کیا فائدہ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک آئی جی کس طرح یہ کرسکتا ہے کہ وفاقی وزیر کا فون نہ سنے اور واپس فون نہ کرنے کی زحمت بھی نہ کرے، اگر صرف بیوروکریٹس کے ذریعے ہی حکومت چلانی ہے تو پھر الیکشن نہ کراتے، اگر وزیراعظم آئی جی کو بھی معطل نہیں کرسکتا تو پھر وزیراعظم اور الیکشن کرانے کا کیا فائدہ، بیورو کریٹس کے ذریعے ہی حکومت چلالیتے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس نے وزیراعظم کے زبانی حکم پر کیا گیا آئی جی کا تبادلہ روک دیا

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر سرکاری افسر حکومت یا اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کے فون نہیں اٹھائے گا تو سیاسی نگرانی کیسے ہوگی، پھر جمہوریت نہیں بلکہ اشرافیہ کی حکومت ہوگی، ملک کا چیف ایگزیکٹیو وزیراعظم اور صوبے کا چیف ایگزیکٹیو وزیراعلیٰ ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو آئی جی جوابدہ ہوتا ہے، بیانیہ بنایا جارہا ہے کہ سرکاری افسر فون نہ اٹھائے تو ہیرو بن جائے گا، اس سے ملک میں انارکی پھیل جائے گی۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے پہلے بھی وزیراعظم سے شکایت کی تھی کہ اسلام آباد پولیس تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے خلاف کارروائی نہیں کررہی اور آئی جی اسلام آباد اس سلسلے میں نہ تعاون کررہے ہیں اور نہ ہی فون اٹھاتے ہیں، شہریار آفریدی نے وزیراعظم سے یہ بھی شکایت بھی کی تھی کہ اسلام آباد پولیس کے تھانوں اور ناکوں پر رشوت وصول کی جاتی ہے، جس ختم کرنے کےلیے بھی آئی جی تعاون نہیں کررہے۔

 

The post وزیراعظم آئی جی کو بھی معطل نہیں کرسکتا تو پھر کیا فائدہ، وزیر اطلاعات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ESSbdk

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny