Saturday, October 27, 2018

باکسر عامر خان ایک ہفتے کے دورے پر کل لاہور پہنچیں گے

لاہور: عالمی چیمپئن باکسر عامر خان ایک ہفتے کے دورے پر کل لاہور پہنچ رہے ہیں ہر سال کی طرح اس بار بھی وہ داتا دربار پر حاضری دیں گے۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ایک ہفتے کے دورے پر کل لاہور پہنچیں گے اور داتا دربار پر حاضری دیں گے، مزار پر چادر چڑھانے کے بعد آنے والے مقابلوں میں کامیابی کے لئے دعا مانگیں گے، سہ پہر کو واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب بھی دیکھنے جائیں گے۔

لاہور میں دو تین دن قیام کے بعد باکسر عامر خان 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک اسلام آباد میں موجود ہوں گے جہاں وہ اپنی اکیڈمی میں نوجوان باکسرز کو کوچنگ ٹپس دیں گے۔ باکسر کے دورہ پاکستان کا مقصد پہلی عامر خان سپر باکسنگ لیگ کے انتظامات پر اسپورٹس بورڈ پنجاب، اسپانسرز اور دوسرے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کرنا ہے۔

یہ باکسنگ لیگ ستمبر اکتوبر میں شیڈول تھی تاہم چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر اسے ملتوی کردیا گیا تھا۔ اب اس لیگ کو 2019 کے آغاز میں کرائے جانے کا امکان ہے۔  پاکستان میں قیام کے دوران باکسر کی مارکیٹنگ کی مصروفیات بھی ہیں۔

The post باکسر عامر خان ایک ہفتے کے دورے پر کل لاہور پہنچیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OTSDwr

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny