Wednesday, November 21, 2018

فریم مارکیٹ اور دوپٹہ گلی میں 250 غیر قانونی دکانیں مسمار

کراچی: لائٹ ہاؤس اور جامع کلاتھ کی مشہور فریم مارکیٹ اور دوپٹہ گلی میں تقریباً 250 غیر قانونی دکانیں اور مختلف تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا۔

شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف سب سے بڑے آپریشن کے سولہویں روز شہر کے معروف علاقے لائٹ ہاؤس اور جامع کلاتھ کی مشہور فریم مارکیٹ اور دوپٹہ گلی میں تقریباً 250 غیر قانونی دکانیں اور مختلف اقسام کے چھوٹے بڑے تجاوزات کا خاتمہ کردیا گیا جبکہ لیاقت آباد سپر مارکیٹ کے اطراف تقریباً 20 دکانوں کی دیواریں جو فٹ پاتھ پر تعمیر کی گئی تھیں انھیں بھی منہدم کردیا گیا۔

بشیر صدیقی ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ نے منگل کے روز ہونے والی انسداد تجاوزات کارروائی کے حوالے سے بتایا کہ جامع کلاتھ کی فریم مارکیٹ اور دوپٹہ گلی کی مجموعی طور پر 130 دکانیں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ اسٹیٹ کے پاس رجسٹرڈ ہیں جبکہ مذکورہ دکانداروں نے دکان کو مختلف حصوں میں تقسیم کرکے ایک دکان کے دو حصے بھی بنادیے تھے، کئی علاقوں میں دکانداروں نے غیرقانونی تعمیرات ازخود مسمار کیں، سپریم کورٹ کے حکم پر آپریشن کے سولہواں دن ہے۔

The post فریم مارکیٹ اور دوپٹہ گلی میں 250 غیر قانونی دکانیں مسمار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qWkc9N

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny