اسلام آباد: دفتر خارجہ نے تحریک حریت جموں و کشمیر کے سینیئر رہنما حفیظ اللہ میر کے وحشیانہ قتل کی مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سمیت تحریک حریت جموں و کشمیر کے سینیئر رہنما حفیظ اللہ میر کے وحشیانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں 3 کشمیریوں کی شہادت اور 8 کے زخمی ہونے کی مذمت کرتا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے ہاتھوں مزید 4 کشمیری شہید
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان او آئی سی کی طرف سے کشمیریوں کی مکمل حمایت کو سراہتا ہے جب کہ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی طرف سے تحقیقات کی سفارش پر جلد عملدرآمد پر بھی زور دیتا ہے۔
The post پاکستان کی کشمیری رہنما حفیظ اللہ میر کے وحشیانہ قتل کی مذمت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FvWzPO
No comments:
Post a Comment