Saturday, December 29, 2018

گیس بحران کے باعث کراچی کے صنعتکاروں کا فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان

کراچی کے صنعتکاروں نے گیس بحران کے سبب فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لیے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے اہم اجلاس طلب کرلیا جس میں صنعتکاروں کو بھی مدعو کیا گیا ہے جہاں کراچی کے صنعتکاروں کو گیس صورتحال سے آگاہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کراچی میں بدترین گیس بحران کے باعث صنعتکاروں نے صنعتیں بند کرنے کا اعلان کررکھا ہے اور معاملات حل نہ ہونے پر یکم جنوری سے گورنر ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے کی دھمکی بھی دے رکھی ہے۔

ایک ہفتہ قبل بھی کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس کا بدترین بحران دیکھنے میں آیا تھا جہاں 7 دن کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند رہے تھے جب کہ سوئی سدرن کمپنی نے آج بھی سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی نہ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔

واضح رہے سندھ میں گیس کے بدترین بحران کے بعد وزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے سوئی سدرن و ناردرن کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کردیا تھا۔

The post گیس بحران کے باعث کراچی کے صنعتکاروں کا فیکٹریاں بند کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SqAJiC

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny