اسلام آباد: میگا منی لانڈرنگ اورجعلی اکاؤنٹس کیس میں ملزمان عبدالغنی مجید اورانور مجید نے اپنے آپ کو معصوم قرار دیتے ہوئے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرنے کی استدعا کردی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق میگا منی لانڈرنگ اورجعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث ملزمان عبدالغنی مجید اور انورمجید نے جواب سپریم کورٹ میں جمع کروادیا جس میں انہوں نے اپنے آپ کومعصوم قراردیتے ہوئے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرنے کی استدعا کردی ہے۔
جواب میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی کے پاس کوئی بنیاد نہیں کہ وہ معاملہ نیب کوارسال کرنے کی سفارش کرتی، جے آئی ٹی کی کسی بھی سفارش کی منظوری دینا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی، جے آئی ٹی کی ایگزیکٹو سمری اورحتمی رپورٹ کے 4 والیم فراہم کیے گئے، کن 924 لوگوں کے بیان ریکارڈ کیے گئے نہ نام فراہم نہیں کیے گئے جب کہ جس ریکارڈ کا جائزہ لیا گیا وہ بھی فراہم نہیں کیا گیا۔
جواب میں مزید کہا گیا کہ ان حالات میں جے آئی ٹی رپورٹ پرمفصل جواب دینے سے قاصر ہیں، رپورٹ کے ساتھ کوئی مواد یا دستاویزات نہیں جو الزامات کی تائید کرے جب کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں لگائے گئے ہرالزام میں معصوم ہیں۔
The post میگا منی لانڈرنگ کیس؛ ملزمان کی جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کرنے کی استدعا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2s0AkI4
No comments:
Post a Comment