واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے افغانستان سے امریکی فوجی انخلا کے فیصلے کی تردید کردی۔
افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے معاملے نے نیا موڑ اختیار کرلیا۔ چند روز قبل امریکی میڈیا نے خبر دی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے اپنی نصف فوج واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ افغانستان میں تعینات 14 ہزار امریکی فوجیوں میں سے 7 ہزار کو واپس بلایا جائے گا، تاہم اب امریکی حکام کی جانب سے اس خبر کی تردید کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کا شام کے بعد افغانستان سے بھی امریکی فوجیوں کے انخلاء کا فیصلہ
امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان گریٹ مرکس نے جاری کردہ مختصر بیان میں کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کے احکامات نہیں دیے کیونکہ وہ وہاں امریکی فوج کی نفری کم نہیں کرنا چاہتے۔ گریٹ مرکس نے کہا کہ امریکی صدر کی جانب سے محکمہ دفاع پنٹاگون کو افغانستان سے فوجی انخلا کے احکامات نہیں ملے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے باضابطہ طور پر اپنی فوج واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔
The post امریکی صدر نے افغانستان سے فوجی انخلا کا حکم نہیں دیا، وائٹ ہاؤس appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2AjG7gs
No comments:
Post a Comment