Tuesday, December 18, 2018

جب شاہ رخ خان کوبدصورت کہا گیا

 ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے بتایا جب انہیں بد صورت کہا گیا تھا تو ان کے کیا احساسات اور جذبات تھے۔

بالی ووڈ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی نئی والی فلم ’زیرو‘ کی پروموشن میں آج کل خاصے مصروف ہیں۔ اداکارنے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ کرئیرکے آغاز میں انہیں لگتا تھا کہ وہ خوبصورت نہیں ہیں، نہ ہی کسی بھی طرح ایک اداکار کے جیسے نظر آتے ہیں اورنہ بہترین رقص کر سکتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ کرئیر کے آغاز میں ایک ہدایتکار کے ساتھ میٹنگ جاری تھی، اورمیٹنگ کے دوران ہدایتکارنے کہا کہ تمہیں فلم میں کہیں بھی جگہ دے دیں گے کیونکہ تم بدصورت ہو اور ایک ہیروکی طرح بالکل نہیں لگتے۔

اداکار نے کہا کہ ان باتوں کے بعد مجھے بہت احساس ہوتا تھا کہ میں کس طرح رومانوی کردارادا کروں گا لیکن حوصلہ اس وقت بڑھا جب آنجہانی ہدایتکار یش چوپڑا نے تعریف کی اورکہا کہ تم ایک رومانوی اداکاربن سکتے ہو۔

واضح رہے کہ اداکار کی فلم ’زیرو‘ 21 دسمبرکوسنیما کی زینت بنے گی جس میں اداکارہ انوشکا شرما، کترینہ کیف بھی شامل ہیں۔

The post جب شاہ رخ خان کوبدصورت کہا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SX8jww

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny