لاہور: فلم، ریڈیو اور ٹی وی کے مایہ ناز اداکارعلی اعجاز دل کا دورہ پڑنے سے 77 برس کی عمرمیں انتقال کرگئے۔
پاکستان کے مایہ ناز اداکارعلی اعجاز نے فلم، ریڈیو اور ٹی وی پر اپنی قابلیت اور فن کا مظاہرہ خوب کیا۔ وہ مزاحیہ ہیرو کے طورپر بہت مقبول ہوئے، انہوں نے 1961ء میں فلم ’انسانیت‘ سے فنی کیریئر کا آغازکیا۔ علی اعجاز کی مشہور فلموں میں ’سالا صاحب‘ اور ’دبئی چلو‘ کا شمارہوتا ہے جبکہ مشہور ٹی وی ڈراموں میں ’خواجہ اینڈ سن، کھوجی اور شیدا ٹلی‘ شامل ہیں۔
اداکارعلی اعجازکی سماجی فلم ’دبئی چلو‘ سپرہٹ رہی۔ علی اعجاز کا شمار پاکستان کی پنجابی فلموں کے سپراسٹارز میں ہوتا تھا۔ علی اعجاز کی اداکار ننھا مرحوم کے ساتھ جوڑی بے حد مقبول ہوئی ۔
علی اعجاز نے ٹی وی ڈراموں میں بھی ان گنت یادگارکردارنبھائے۔ 80ء کی دہائی میں ان کی فلموں نے ریکارڈ بزنس کیا اور ان پرکئی پرپنجابی فلموں کے مقبول گیت فلمبند ہوئے جوآج بھی عوام میں بہت مقبول ہیں۔
The post فلم، ریڈیو اورٹی وی کے ناموراداکارعلی اعجاز انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CiByV4
No comments:
Post a Comment