Wednesday, January 30, 2019

فلپائن میں مسجد میں دستی بم حملہ، 2افراد جاں بحق

منیلا: جنوبی فلپائن میں مسجد میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی فلپائن میں مسجد میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے مسجد سے ملحقہ علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فلپائن میں چرچ کے نزدیک دو دھماکوں میں 27 افراد ہلاک

پولیس حکام کے مطابق دہشت گرد مسجد میں دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے جب کہ فلپائن میں گرجا گھر پر حملے کے بعد سے سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل فلپائن کے جزیرے جولو میں چرچ کے قریب یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں 27 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہوگئے تھے جب کہ حملے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

The post فلپائن میں مسجد میں دستی بم حملہ، 2افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2HDLP2F

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny