Wednesday, January 30, 2019

سندھ ہائی کورٹ؛ تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر ڈی جی نیب سندھ کی معذرت

 کراچی: ہائی کورٹ میں تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر ڈی جی نیب سندھ نے عدالت سے معذرت کرلی۔

سندھ ہائی کورٹ میں شہری غلام شبیر شیخ کیخلاف نیب انکوائری سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ تاہم ہائی کورٹ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ڈی جی نیب سندھ سراج نعیم تو عدالت میں پیش ہوگئے لیکن تفتیشی افسر غائب تھے۔

عدالت نے صورتحال پر چیئرمین نیب جاوید اقبال کو طلب کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ چیئرمین نیب کو نوٹس جاری کرکے بلالیا جائے؟۔ عدالت نے ڈی جی نیب سندھ سے کہا کہ نیب کا یہ حال ہے کہ ڈی جی نیب عدالت میں ہے اور تفتیشی افسر غائب ہے، یہی وجہ ہے کہ نیب انکوائریز میں اتنی تاخیر ہورہی ہے۔

ڈی جی نیب سندھ نے عدالت کو معاملے پر ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی تو عدالت نے کہا کہ آپ کیا ایکشن لیں گے آپ دفتر جاکر بھول جائینگے۔ فاضل جج نے کہا کہ کیوں نہ میں حکم کردوں کہ نیب کے ہر کیس میں آپ کو پیش ہونا پڑے؟۔

ڈی جی نیب سندھ نے کہا کہ میں معافی چاہتا ہوں آئندہ تمام تفتیشی افسران کو تاکید کروں گا کہ وہ ہر صورت پیش ہوں۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کچھ نہیں کرینگے آپ سنجیدہ ہوتے تو نیب افسران مزے نہ کرتے، تفتیشی افسران انکوائری کرتے ہیں اور جب عدالت میں معاملہ آتا ہے تو غائب ہوجاتے ہیں۔

عدالت نے نیب تفتیشی افسر کو کل پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

The post سندھ ہائی کورٹ؛ تفتیشی افسر کے پیش نہ ہونے پر ڈی جی نیب سندھ کی معذرت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Rs9zGC

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny