Monday, January 28, 2019

سانحہ ساہیوال مقتولین کے لواحقین کو جان کا خطرہ، حکومت سے سکیورٹی مانگ لی

 لاہور: سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل کے ورثا نے حکومت سے سکیورٹی مانگتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اس معاملے کو الجھا رہا ہے اور پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق خلیل کے ورثا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کے وکیل شہباز بخاری نے کہا کہ سی ٹی ڈی ڈیپارٹمنٹ اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کی کوشش کررہا ہے، خلیل کی فیملی کو دھمکیاں ملی ہیں انہیں تحفظ فراہم کیا جائے، سی ٹی ڈی کے اعلی افسر نے مجھے بھی فون کرکے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جے آئی ٹی نے مقتول خلیل اور ان کی فیملی کو بے گناہ قرار دے دیا

اس موقع پر شہباز بخاری نے 7 منٹ کی کال ریکارڈنگ بھی سنوائی جس میں کہا گیا کہ آپ سے ججز خوش نہیں ہیں، آپ کیس سے ہٹ جائیں۔

مدعی جلیل کے وکیل شہباز بخاری کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی اعجاز شاہ کو اس معاملے سے آگاہ کیا تو انہوں نے کال کرنے والے افسر کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے، ہم امید کرتے ہیں ادارے کسی کی طرف داری نہیں کریں گے یہ چھوٹا سانحہ نہیں ہے، انٹیلی جنس اداروں نے بھی یقین دہانی کرائی ہے کہ تفتیش میرٹ پر ہو گی. وزیراعظم عمران خان کو وزرا سمیت مقتول فیملی کے لواحقین سے ملاقات کرنی چاہیے، قوم کو ان سے امید ہے۔

ورثا کے وکیل نے مزید کہا کہ واقعے کی تحقیقات مکمل ہونےکے بعد مقدمے کی لاہور منتقلی کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے، جے آئی ٹی نے یقین دلایا ہے کہ سانحہ میں استعمال ہونے والے سرکاری اسلحہ سے متعلق کاررواٸی کی جائے گی، اگر حساس ادارے نے معلومات تھیں تو اس کے مطلب یہ نہیں کہ بچوں پر گولیاں چلائی جائیں۔

The post سانحہ ساہیوال مقتولین کے لواحقین کو جان کا خطرہ، حکومت سے سکیورٹی مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2sPhBiU

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny