Monday, January 28, 2019

کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین 10 گھنٹے تاخیر کا شکار

 کراچی: کینٹ اسٹیشن سے لاہور جانے والی ٹرین شاہ حسین ایکسپریس 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی جبکہ گزشتہ 15 روز سے ٹرینیں اسی طرح تاخیر کا شکار ہو رہی ہیں۔

کراچی کینٹ اسٹیشن سے اتوار کی شام 7 بجے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس جس کا پرانا نام نائٹ کوچ تھا، 10 گھنٹے تاخیر کے بعد پیر کی صبح 4 بجکر 6 منٹ پر روانہ ہوئی۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز کو دیکھ کر شام 6 بجے سے پلیٹ فارم پر بے حال بیٹھے مسافر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید اور ریلوے انتظامیہ پر پھٹ پڑے،  ان کا کہنا تھا کہ ریلوے انتظامیہ کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے رہی، ہم اپنے گھروں سے شام 6 بجے سے آئے ہوئے ہیں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے بعد کا وقت دے دیا جاتا ہے۔

مسافروں کا کہنا تھا کہ سخت سردی میں خواتین، شیر خوار و کمسن بچے اور بزرگ انتہائی پریشانی کا شکار ہیں ، پلیٹ فارم پر بیت الخلا استعمال کرنے کے 50 روپے وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ غیر معروف کمپنیوں کے منرل واٹر اور غیر معیاری چائے کے من مانے پیسے وصول کیے جا رہے ہیں ، اسٹیشن پر انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے ، ایسی تبدیلی کو مسترد کرتے ہیں۔

کینٹ اسٹیشن پر ڈیوٹی انجام دینے والے ایک پولیس اہلکار نے ایکسپریس کو بتایا کہ تقریباً گزشتہ 15 دن سے ٹرینیں اسی طرح تاخیر کا شکار ہیں۔

اس سلسلے میں ڈویژن کمرشل آفیسر اسحاق بلوچ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاہم وہ سو رہے تھے جبکہ مسافر کھلے آسمان تلے اپنے معصوم بچوں کے ہمراہ اللہ کے آسرے پر بیٹھے رہے۔

The post کراچی سے لاہور جانے والی ٹرین 10 گھنٹے تاخیر کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2sQnOLG

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny