Tuesday, January 29, 2019

ایران کو ہراکر جاپانی ٹیم ایشیا کپ فٹبال کے فائنل میں پہنچ گئی

جاپان نے ایران کو شکست دے کر ایشیا کپ فٹبال کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

ابو ظہبی کے شہر العین میں دونوں ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میں آمنا سامنا ہوا، دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر سبقت پانے کے لیے کئی کوششیں کیں، پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم بال کو گول پوسٹ کا راستہ نہ دکھاسکی۔ دوسرے ہاف کے 56 ویں منٹ میں یویا اوساکو نے  جاپان کے لیے پہلا گول کردیا۔

67 ویں منٹ میں اوساکو نے ایک اور گول کرکے سبقت دوگنا کردی، انجری ٹائم میں ہراگوچی نے گول کرکے جاپان کو تین صفر سے فتح دلادی۔ سیمی فائنل میں ناکامی کے بعد ایرانی ٹیم کے کوچ کارلوس نے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

The post ایران کو ہراکر جاپانی ٹیم ایشیا کپ فٹبال کے فائنل میں پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2HA6nco

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny