Tuesday, January 29, 2019

پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے پر عدالت کا چوہدری نثار کو نوٹس

 لاہور: ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کو نوٹس جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ  میں سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے اسمبلی میں حلف نہ اٹھانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چوہدری نثار نے نشست جیتنے کے بعد تاحال پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اٹھایا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کیلیے قرارداد جمع

عدالت نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد وفاقی، صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن اور چوہدری نثار کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل چوہدری نثار کی رکنیت منسوخ کرنے کے مطالبے کی قرارداد بھی پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی ہے، قراردار کے متن میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان 2018 کے انتخابات میں پی پی 10 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے ہیں لیکن بطور ممبر حلف نہ اٹھا کر وہ اپنے حلقہ کے عوام اور پنجاب اسمبلی کے ایوان کی مسلسل تضحیک اور توہین کر رہے ہیں۔

The post پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف نہ اٹھانے پر عدالت کا چوہدری نثار کو نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2FTpooB

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny