کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی نئی حلقہ بندی کے خلاف درخواست مسترد کردی۔
سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کی نئی حلقہ بندی کے حوالے سے درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ کراچی کی حلقہ بندی میں آبادی کی غیر منصفانہ تقسیم کی گئی، کوئی حلقہ دو لاکھ اور کوئی حلقہ ڈھائی لاکھ آبادی پر بنایا گیا جب کہ غیرمنصفانہ تقسیم سے ووٹرز کا حق متاثر ہوا۔
عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد درخواست غیر موثر قرار دیتے ہوئے خارج کردی، عدالت نے کہا کہ نئے بلدیاتی الیکشن قریب ہیں آپ چاہیں تو الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔
The post کراچی کی نئی حلقہ بندی کے خلاف درخواست مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Drtwtu
No comments:
Post a Comment