Tuesday, January 22, 2019

کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کے الزام میں خاتون سمیت 4 ملزم گرفتار

 کراچی: شہر قائد میں ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کے الزام میں خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

سولجر بازار پولیس نے ٹریفک پولیس اہلکار احتشام کے قتل کے الزام میں خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان اور مقتول کا تعلق اندرون سندھ کھپرو سے ہے اور گرفتار خاتون مقتول کی رشتے دار ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قتل کا واقعہ کسی لڑکی کے تنازع کے باعث پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق

ایس ایچ او سولجر بازار سے رابطہ کرنے پر انہوں نے ملزمان کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا جبکہ سولجر بازار تھانے جانے پر ڈیوٹی افسر نے بتایا کہ خاتون سمیت چاروں ملزمان کو ایس ایچ خود تھانے لے کر آئے تھے اور انہوں نے ہدایات دیں تھیں کہ ملزمان سے کسی کو ملنے نہ دیا جائے کیونکہ ملزمان کی گرفتاری ڈی آئی جی یا ایس ایس پی پریس کانفرنس میں ظاہر کریں گے۔

واضح رہے پیر کی صبح ملزمان نے نشتر روڈ پر موٹرسائیکل سوار ٹریفک پولیس اہلکار احتشام کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا تھا۔

The post کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکار کے قتل کے الزام میں خاتون سمیت 4 ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2U6HO8f

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny