Tuesday, January 22, 2019

پنجاب میں نایاب جنگلی جانوروں کی ای ٹیگنگ کا فیصلہ

لاہور: محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب نے نایاب جانوروں اورپرندوں کی غیرقانونی خریدوفروخت اوراسمگلنگ کی روک تھام کے لئے صوبے بھرمیں موجود بریڈنگ سینٹرزمیں موجود جانوروں اورپرندوں کاریکارڈجمع کرکے کمپیوٹررائزڈکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی طرف سے صوبے کے تمام ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے علاقوں میں موجود بریڈنگ سینٹرزکا ڈیٹاجمع کریں۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسر لاہورتنویرجنجوعہ نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے اورلاہورمیں موجود 80 فیصد بریڈنگ سینٹرزکاڈیٹا حاصل کرلیاگیا ہے۔ وائلڈلائف ذرائع کے مطابق محکمے پاس اس وقت صوبے میں موجود جنگلی حیات کی اقسام  اورتعدادبارے کوئی حتمی اعدادوشمارموجود نہیں ہیں۔ پنجاب میں پہلی بارسرکاری اورغیرسرکاری تحویل میں رکھے گئے جنگلی جانوروں، پرندوں کا ریکارڈمرتب کیا جائے گا، اس منصوبے کا سربراہ میاں حفیظ احمد کوبنایاگیا یے جو گرین پاکستان منصوبے کے ڈائریکٹربھی ہیں۔

وائلڈلائف حکام کے مطابق بریڈنگ سینٹرز کا ریکارڈ کمپیوٹررائزڈ ہونے سے ناصرف درست اعدادوشمارمعلوم ہوسکیں گے بلکہ ان بریڈنگ سینٹرزمیں جیسے ہی کسی نئے جانوراورپرندے کی پیدائش ہوگی اس بارے بھی محکمہ آگاہ رہےگا، ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسرسال میں دومرتبہ بریڈنگ سینٹرزکے دورہ اوروہاں موجود جانوروں اورپرندوں کے اعدادوشمار کی تصدیق کرنے کے پابندہوں گے۔

وائلڈ لائف حکام نے بتایا کہ اس اقدام سے پنجاب میں نایاب جانوروں اور پرندوں کی غیرقانونی خریدوفروخت اوراسمگلنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی  بریڈنگ سینٹرزکے مالکان کو اس بات کا پابند کیا جائے گا کہ وہ اپنے بریڈنگ سینٹر میں موجود جانوروں اور پرندوں کی ٹیگنگ کرے  تاکہ اگران جانوروں اورپرندوں کی خریدوفروخت ہوتی ہے توٹیگ کی مدد سے فوری معلوم ہوسکے گا کہ یہ جانوراورپرندہ کس بریڈنگ سینٹرسے لایا گیاہے، وائلڈلائف حکام پرامیدہیں کہ آئندہ دو سے تین ماہ میں یہ کام مکمل کرلیاجائے گا۔

The post پنجاب میں نایاب جنگلی جانوروں کی ای ٹیگنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2FOoNDK

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny