کراچی کے علاقے ڈیفنس میں بینک کا سیکورٹی گارڈ لاکرز لوٹ کر فرار ہوگیا۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس کے بینک میں تعینات سیکورٹی گارڈ لاکرز لوٹ کر فرار ہوگیا، سیکورٹی گارڈ کی شناخت منظور کے نام سے ہوئی ہے جو مستونگ کا رہائشی ہے اور گذشتہ چھ ماہ سے بینک میں نائٹ شفٹ میں تعینات تھا۔
ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق سکیورٹی گارڈ پچھلے 5 سال سے مذکورہ کمپنی میں ملازم تھا اور 6 ماہ قبل ہی مذکورہ بینک پر نائٹ شفٹ میں تعینات کیا گیا تھا، پولیس اور دیگر تفتیشی ٹیموں نے بینک سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم 10 لاکرز میں رکھا سامان لوٹ کر فرار ہوئے، لوٹی جانے والی رقم میں 63 لاکھ روپے اور ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے امریکی ڈالرز شامل ہیں۔
The post کراچی میں بینک کا سیکورٹی گارڈ لاکرز لوٹ کر فرار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DFCV0L
No comments:
Post a Comment