ممبئی: فلم’’منی کارنیکا؛ کوئین آف جھانسی‘‘ کے شریک ہدایت کار کرش نے فلم کو درمیان سے ہی ادھورا چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کنگنارناوت کے ایک اورجھوٹ سے پردہ اٹھا دیا۔
فلم’’منی کارنیکا‘‘ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار رہی ہے پہلے فلم کے ہدایت کار کرش نے فلم کو درمیان سے ادھورا چھوڑدیا پھر اداکار سونوسود نے بھی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ کرش کے فلم چھوڑنے کے بعد اداکارہ کنگنا رناوت نے ہدایت کاری کی ذمہ داری سنبھالی اور فلم مکمل کی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کنگنا فلم کی تشہیر کیلئے جھوٹ بولنے سے بھی باز نہ آئیں
تاہم ہدایت کار کرش نے ’’منی کارنیکا‘‘کی ریلیز کے ایک روز بعد ہی فلم کودرمیان سے ادھورا چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوچکی تھی لیکن کنگنا فلم سے مطمئن نہیں تھیں اورانہوں نے فلم کے کافی سینز دوبارہ شوٹ کیے میں نے اس پر احتجاج بھی کیا لیکن فلم پروڈیوسر نے کنگنا کا ساتھ دیا جب کہ کنگنا رناوت کا رویہ فلم کی شوٹنگ کے دوران میرے ساتھ بہت ہی خراب ہوتاتھا لہٰذا میں نے فلم کو چھوڑنا ہی مناسب سمجھا۔
ہدایت کار کرش نے کنگنا کی جانب سے بولے جانے والے جھوٹ سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ کنگنا نے سونو سود کے فلم چھوڑنے پر بیان دیا تھا کہ سونو ایک خاتون ہدایت کارہ کے ساتھ کام کرنا نہیں چاہتے اس لیے انہوں نے فلم چھوڑدی۔ کنگنا کا یہ بیان پڑھ کر میں دنگ رہ گیا کیونکہ ایسا کچھ نہیں تھا کنگنا نے مکمل جھوٹ بولاتھا دراصل سونو سود کا فلم میں رن ٹائم 100 منٹ تھا لیکن کنگنا نے اسے ایڈٹ کرکے صرف 60 منٹ کا کردیا، کوئی بھی اداکار اپنے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی کو برداشت نہیں کرے گا لہٰذا سونو سود نے فلم چھوڑ دی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بالی ووڈ کوئین کو جھانسی کی رانی بننا مہنگا پڑگیا
واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے اس سے قبل بھی فلم کی تشہیر کے دوران جھوٹ بولا تھا کہ کرنی سینا نے ان کی فلم پر اعتراض اٹھائے ہیں اور دھمکیاں بھی دی ہیں تاہم ان کی جھوٹ کا پول اس وقت کھل گیا تھا جب کرنی سینا نے کہا کہ انہیں فلم پر کوئی اعتراض نہیں اور نہ ہی انہوں نے کنگنا کو کوئی دھمکی دی ہے۔
The post فلم’’منی کارنیکا‘‘ سے متعلق کنگنا کا ایک اور جھوٹ سامنے آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WoVNbt
No comments:
Post a Comment