Tuesday, February 12, 2019

ڈی آئی خان میں پولیس وین پر فائرنگ سے 4 اہلکار شہید  

ڈیرہ اسماعیل خان: تھانہ پروا کی حدود میں نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔    

ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ پروا کی حدود میں ماھڑہ اڈہ کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس وین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقع پر ہی شہید ہوگیا جب کہ ایس ایچ او طاہر نواز سمیت دیگر اہلکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 3 اہلکار دم توڑ گئے۔

شہید ہونے والے اہلکاروں میں سپاہی میرباز، سپاہی آصف، سپاہی سرفراز اور سپاہی جاوید شامل ہیں، پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد نے پولیس وین اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، حملہ اتنا اچانک تھا کہ پولیس کو جوابی کارروائی کا موقع ہی نہیں مل سکا۔

واقعہ کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران کچھ مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے تفتیش جاری ہے۔

The post ڈی آئی خان میں پولیس وین پر فائرنگ سے 4 اہلکار شہید   appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RWocCd

No comments:

Post a Comment

May or later: Rocket Lab may launch a small probe to Venus

By Unknown Author from NYT Science https://ift.tt/OPbFfny