لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے جب کہ کئی علاقوں میں ہلکی دھند کا راج ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے جب کہ پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن میں کہیں کہیں اور مالاکنڈ، ہزارہ، کوہاٹ، راولپنڈی ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جب کہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 8جب کہ کم سے کم 21 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ہوا میں نمی کا تناسب صبح 81 اور شام میں 42 فیصد رہا۔ آج سب سے کم درجہ حرارت استور، کالام میں منفی 9، اسکردو، بگروٹ میں منفی 8، گوپس میں منفی 6، مری، پاراچنار میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
The post لاہور سمیت پنجاب بھر میں سردی کی شدت برقرار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GmWygz
No comments:
Post a Comment