لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے بھارتی میڈیا ، ماہرین ، اداکار اور سابق کرکٹرز کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دے دیا۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات بات کرتے ہوئے جادوگر اسپنر کا کہنا تھا ماضی میں بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشید ہوئے ہیں لیکن اس بار ہندوستانی جس طرح بنا سوچے سمجھے پلوامہ حملے کی پاکستان پر تہمت لگا کر بیان بازی کررہے ہیں وہ قابل افسوس ہے، خاص طور پر گنگولی ، ہربجھن اور چند دوسرے کھلاڑیوں کا یہ کہنا ہے کہ پاکستان سے کھیلوں کے تمام روابط ختم کردینا چاہیے، بہت تکلیف دہ بات ہے۔ یہ لوگ اگر حق ، سچ اور انصاف کی بات نہیں کرسکتے تو پھر انہیں خاموش رہنا چاہیے، آنکھیں بند کرکے بناسوچے سمجھے پاکستان پر الزامات لگا کر ہیرو نہیں بننا چاہیے۔
عبدالقادر نے کہا کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی تاریخ کا سب سے بڑا تناؤ ہے، جس کی وجہ نریندرا مودی ہیں جنہوں نے بطور وزیراعلی بھی اپنے دور میں بے گناہ مسلمانوں جس پر مظالم ڈھائے اور اب وزیر اعظم بن کر اپنی کاموں کے بجائے پاکستان پر الزامات لگا کر عوامی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں، بھارتی عوام کو چاہیے کہ وہ اس چیز کو ذہن میں رکھ کر صورت حال کو سمجھیں۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ سدھو سچا اور دلیر انسان ہے، جو کھری بات ہے، میری دعا ہےکہ انسانیت سےپپار کرنے والے اور امن کی بات کرت کرنے والے سدھو پہلے وزیر اعلی اورپھر ایک دن بھارت کاوزیر اعظم بنے۔ سدھو کی طرح اکشے کمار نے بھی حقیقت پسندی سے کام لیا ہے۔
عبدالقادر کا کہنا تھا بھارت کا دھمکیاں دینا مناسب نہیں، انہیں ایسی بڑھکیں نہیں مارنی چاہیے جس کے نتائج ان کے لیے اچھے نہیں ہوں گے۔ وہ عمران خان کو جانتے ہیں اس جیسا بہادر آدمی زندگی میں نہیں دیکھا۔ ان کی امن کی بات کو کمزوری نہیں سمجھنا چاہیے۔ مل بیٹھ کر دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کا حل نکالیں۔ الزامات سے معاملات میں مزید بگاڑ پیدا ہو گا۔
The post عبدالقادر کا بھارتی میڈیا، اداکاروں اور کرکٹرز کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GFQZtI
No comments:
Post a Comment